سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(494) مرغی کے درآمد شدہ گوشت کا استعمال

  • 9972
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1217

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مرغی کے اس گوشت کے استعمال کے بارے میں کیا حکم ہے جو بیرون ملک سے ذبح کیا ہوا اور ٹین کے بند ڈبوں میں آتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیرون ممالک سے آنے والا مرغی یا دیگر جانوروں کا گوشت اگر اہل کتاب کے ملکوں سے آیا ہو تو حلال ہے۔ اہل کتاب سے مراد یہودو نصاریٰ ہیں کیونکہ اہل کتاب کا کھانا قرآن کریم کی نص کی روشنی میں ہمارے لیے حلال ہے بشرطیکہ کوئی ایسا سبب موجود نہ ہو جس سے وہ حرام قرار پاتا ہو مثلاً یہ کہ اسے غیراللہ کے نام پر ذبح کیا گیا ہو یا سر قطع کیے بغیر ذبح کیا گیا ہو اور اگر یہ گوشت مجوسیوں یا سوشلسٹوں اور اشتراکیوں یا دیگر بت پرستوں کے ملکوں سے منگوایا گیا ہو تو پھر یہ حرام ہے اسے کھانا جائز نہیں ہی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص455

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ